انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا 90% کام مکمل کر چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کورونا وائرس کی روک تھام کے کئے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کے لئے وزارت صحت کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا 90% کام مکمل کر چکا ہے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ھم آئسولیشن وارڈز، میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے کمروں میں کنکریٹڈ دیواروں کو کاٹ کر کھڑکیاں بنا رہے ہیں۔"

انھوں نے کہا: "یہ جگہ جہاں کورونا یونٹ تعمیر کی جا رہی ہے ایک کھلا کنکریٹڈ سٹرکچر ہے جو دوسرے مقاصد کے لئے تیار کیا گیاتھا ، لہذا کورونا یونٹ کی تعمیر کے پہلے مراحل میں 1500 مربع میٹر جگہ پر کنکریٹڈ سٹرکچر کوکاٹ کر منظور کردہ منصوبے کے مطابق آئسولیشن وارڈزکے علاوہ میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے کمرے بنائے جا رہے ہیں۔ "

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس کے علاوہ فرش کو توڑ کر سیوریج سسٹم کے لئے پائپوں کی تنصیب بھی مکمل کی جا چکی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ان کاموں میں زیادہ وقت اور کوشش کرنا پڑ رہی ہے ، کیونکہ یہ جگہ بند ہے اور دوسرے مقاصد کے لئے تیار کی گئی تھی ، لیکن ہم اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: