زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں ایئر سٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے

کربلا کے امام حسین (علیہ السلام) میڈیکل سٹی میں زیرتعمیر پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے تصدیق کی کہ زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں ایئر سٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے ، ہسپتال کے اندر اور باہر موجود جگہوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر ایئر ڈکٹس نکالے گئے ہیں جو سینٹرل سٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم سے منسلک ہیں۔
ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے کہا: "کورونا ہسپتال جو کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مختص کیا گیا ہے، کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اندر اور باہر تمام اطراف میں کئی حصوں پر مشتمل سٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے جنھیں ایئر ڈکٹس اورعمارت میں نصب پائپوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔ سینٹرل سٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم کی تنصیب کا مقصد ہوا کو جراثیم سے پاک کرنا ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا : "اس نظام سے خارج ہونے والی ہوا فضا کو 100٪ محفوظ بنائے گی اور انفیکشن کی منتقلی کو محدود کرتے ہوئے ماحول کو مکمل طور پر صحتمند بنا دے گی"
واضح رہے کہ روضہ مبارک عباس علیہ السلام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اقدامات الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اور میڈیکل افیئرز ڈویژن کی سفارشات کے تحت انجام دیئےجا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: