العباس فائٹنگ سکواڈ نے وزارت زراعت کو صحرا میں ٹڈیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے صوبہ مثنی میں وزارت زراعت اور سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے صحرا میں ٹڈیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم کے لئے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹڈی دل کے لشکر سماوہ کے صحرا میں پہنچ چکے ہیں اور اگر ان کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو بھاری نقصانات کا خطرہ ہے۔

اسکواڈ کے سکیورٹی افسر مسٹر مہر عبد الحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "مقامی حکومت کی درخواست پر ہماری ٹیم نے دو چیزوں کی ذمہ داری قبول کی، پہلی کورونا وائرس سے بچاو کے لئے سماوہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کش سپرے کرنا، ور دوسری ذمہ داری وزارت زراعت کے ساتھ مل کر سماوہ کے صحرائی علاقوں میں حملہ آور ٹڈیوں کے لشکر کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ان کارروائیوں کے لئے مقرر کردہ ٹیم کو ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے خصوصی مواد مہیا کیا گیا ہے جو ڈرون کے استعمال کے علاوہ گاڑیوں پر لگے اسپرے پمپس کے ذریعہ اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے مرتب کردہ منصوبے کے مطابق سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔ "

واضح رہے کہ ٹڈیوں کے بہت بڑے لشکرسماوہ میں واقع صحرائی علاقوں ، خاص طور پر ضلع بصیہ کے قریب (انصاب) کے علاقے میں پہنچے ہیں، ٹڈیوں کا یہ لشکر 100 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے جن سے زرعی علاقوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: