روضہ مبارک کے متولی شرعی کا زیر تعمیر کرونا ہسپتال کا دورہ

بروز ہفتہ 10 شعبان 1441ھ بمطابق 4اپریل 2020ء کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کربلا کے امام حسین (علیہ السلام) میڈیکل سٹی میں زیرتعمیر کورونا ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

علامہ صافی مجلس ادارہ کے بعض اراکین، مینٹینس انجینئرنگ سیکشن کے انچارج اور انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ کے ہمراہ زیر تعمیر کورونا ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تشریف لائے اور یہاں کام کرنے والے ورکرز سے ملے۔

امام حسین (علیہ السلام) میڈیکل سٹی کے ایم ایس ڈاکٹر صباح حسینی نے اس حوالے سے کہا کہ علامہ سید احمد صافی کا خود ذاتی طور پر اس زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے آنا ان کی کی اس منصوبے میں گہری دلچسپی اور موجودہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، ان کے یہاں آنے سے ناصرف میڈیکل سٹی کے طبی عملے بلکہ یہاں پر اس زیر تعمیر ہسپتال میں کام کرنے والے ورکرز کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر صباح نے اس منصوبے کے بارے میں کہا کہ ہمیں ان حالات میں اس پروجیکٹ کی اشد ضرورت تھی تاکہ ہم کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایک الگ جگہ پر علاج کی سہولیات فراہم کر سکیں۔

واضح رہے کہ کربلا کے میں واقع امام حسین (علیہ السلام) میڈیکل سٹی کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے کورونا ہسپتال تعمیر کرنے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی تاکہ ان نازک حالات میں جلد سے جلد ایک الگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو علاج معالجہ مہیا کیا جا سکے۔ اس ہسپتال کو صرف دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور تمام تر کام اپنے مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: