ڈائریکٹر الہندیہ جنرل ہسپتال : روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ کے قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جای ہے۔

الہندیہ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر واثق الحسناوی نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کورونا یونٹ کے قیام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جای ہے۔

انہوں نے کہا: "یہ یونٹ کربلا مقدسہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے مختص کی جائے گی۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس یونٹ کے قیام سے خاص طور پر الہندیہ ضلع اور عام طور پر کربلا میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور شہریوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه) اور یہاں تیزی سے کام کرنے والے عملے کا صحت کے شعبے میں معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: