مشہور عرب خطیب الحاج جاسم النويني الطويرجاوي کی وفات پرروضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) تمام مومنین کو مشہور عرب خطیب ممبرِ حسینی الحاج جاسم النويني الطويرجاوي کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے کہ جن کی وفات آج صبح بروز اتوار 11 شعبان 1441ھ مطابق 5 اپریل 2020ء کو ہوئی۔ روضہ مبارک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
(يا أيَّتُها النفسُ المطمئنَّةُ * ارجعي إلي ربِّك راضيةً مَّرْضيّةً * فادخُلي في عبادي * وادخُلِي جنَّتي).
جنہوں نے اس پکار پر لبیک کہا: (أحيوا أمرنا رحم اللهُ مَن أحيا أمرنا)

جنہوں نے امام حسین (علیہ السلام) کو حق کا علم، ہدایت کی مشعل اور کردار کی ذمہ داری قرار دیا جب ان میں سے کوئی اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو سب اہل زمین ان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انتہائی حزن و ملال اور افسوس کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) ممبر حسینی کے خطیب امام حسین علیہ السلام کے خادم حسینی الحاج جاسم النويني الطويرجاوي کی وفات پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے کہ جن کی وفات آج صبح بروز اتوار 11 شعبان 1441ھ مطابق 5 اپریل 2020ء کو ایک طویل حسینی خدمت سرانجام دینے کے بعد ہوئی۔

اللہ تعالی انہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند فرمائے اور جنت کو ان کا ٹھکانہ قرار دے اور انہیں محمد و آل محمد (علیہم السلام) کے ساتھ محشور فرمائے کہ جن کی محبت کا دم بھرتے انھوں نے ساری زندگی گزار دی اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: