روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کی عراق میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے سے ملاقات۔

اتوار کی سہ پہر 11 شعبان 1441 ہجری بمطابق 5 اپریل 2020 کو عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے ڈاکٹرأدهم رشاد إسماعيل کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر ، سینئر آفیشل انجینئر عباس موسیٰ احمد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران نے وفد کا استقبال کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے وفد سے اس میٹنگ میں الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی اور میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے بھی شرکت کی۔

اس میٹنگ میں فریقین نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق مختلف طبی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس وبائی پھیلاو کو محدود کرنے اور اس سے بچنے کے لیے اٹھائے گیے احتیاطی اقدامات پر بھی تفصیلی بات کی۔

اعلی دینی قیادت کے نمائندے سید احمد صافی نے بھی عالمی ادارہ صحت کے نمائندئے ڈاکٹرأدهم رشاد إسماعيل سے ٹیلی فون کال کے ذریعے بات کی اور ملک میں صحت کی موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر پر بات کی۔

ڈاکٹرأدهم رشاد إسماعيل نے سید احمد صافی کو یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ملکی صورتحال قابو میں ہے اور اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کی بدولت اس وبائی مرض کا پھیلاو محدود ہے۔

اس موقع پر سید احمد صافی نے کہا کہ اعلی مذہبی قیادت مجاذ اتھارٹیز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درامد کرانے کے لیے اور ہیلتھ سیکٹر کو معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل انجینیر محمد اشیقر نے وفد کو روضہ مبارک کی جانب سے کورونا وبائی مرض کی روک تھام اور بچاو کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روضہ مبارک کا تمام عملہ وائرس سے بچاو کے لیے تمام تر حفاظی تدابیر اپنائے ہوئے ہے اس کے علاوہ روضہ مبارک کی جانب سے مقامی و ملکی سطح پر مختلف علاقوں میں جراثیم کش مواد سے سپرے کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز دیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں میں وائرس سے متعلق آگاہی بیدار کرنے کے لیے تعلیمی پمفلٹس اور پروشرز کی تقسیم کے علاوہ آگاہی لیکچرز اور سیمنیارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ کرفیو کے دوران لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے ضرورت مند خاندانوں کو گھروں تک راشن اور کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس بحرانی صورتحال مٰیں روضہ مبارک کا کرائسز سیل محکمہ صحت کو مکمل معاونت فراہم کرتے ہوئے ہر سطح پر پیش پیش ہے جبکہ اعلی دینی قیادت کی ہدایات پر وبائی مرض کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف سماجی فلاحی اور طبی کمپینز شروع کی گئی ہیں۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹرأدهم رشاد إسماعيل نے کورونا کے پھیلاو اور شدت کو کم کرنے میں روضہ مبارک کے کردارکو بے حد سراہا اور بنیادی طور پر کمزور صحت کے نظام کے شکار ملک اور غیر معمولی طبی حالات میں آگاہی اور صحت مند ثقافت کو فروغ دینے اور کورونا کے پھیلاو کو محدود کرنے میں اعلی دینی قیادت اور مقامات مقدسہ کے کردار کو نہایت تسلی بخش قرار دیا۔

روضہ مبارک کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبدالحسن نے وفد کو کورونا وائرس کو محدود کرنے کے لیے میڈیکل افیر ڈویژن کی جانب سے مرتب کردہ میڈیکل پلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کے تمام سیکشنز اور ادارے عراقی وزارت صحت کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ شہریوں کی ٓصحت و سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

وفد نے صحت کی اس بحرانی صورتحال میں روضہ مبارک کی خیر الجود کمپنی کے متاثرکن کردار کی بھی تعریف کی اور امام حسین میڈیکل سٹی میں 60 کمروں پر مشتمل کورونا یونٹ کی تعمیراور الہندیہ جنرل ہسپتال میں چالیس کمروں پر مشتمل کورونا یونٹ کے قیام کو بھی نہایت احسن اقدام قرار دیا. وفد نے روضہ مبارک کی جانب سے اٹھاے گئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے روضہ مبارک کو اس ملک کے لیے رحمت و نجات قرار دیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: