عالمی ادارہ صحت : اعلی دینی قیادت کی تقاریر ، سفارشات اور ہدایت کی بدولت عراق میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہمارے مشن کو معاونت اور تقویت ملی ہے۔

عراق میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر أدهم رشاد اسماعیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ اعلی دینی قیادت کی تقاریر ، سفارشات اور ہدایت کی بدولت عراق میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہمارے مشن کو معاونت اور تقویت ملی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر أدهم رشاد اسماعیل نے11 شعبان 1441 ہجری بمطابق 5 اپریل 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران اور الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا: "عراقی وزارت صحت اور مقامات مقدسہ نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے بہترین حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں ، اور مجھے یقین ہے کہ اگر شہریوں نے مکمل تعاون کیا تو بہت جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔ میں اس مقدس پلیٹ فارم کے ذریعے عراقی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بحران سے نکلنے کے لئے وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔"
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "میں مقدس مقامات کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی اور صحت کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے اقدامات سے خوش ہوں ، اور مجھے امید ہے کہ ہم اس وبا کو ختم کرنے کے بعد بھی صحت کے منصوبوں میں معاونت کے لئے ان مقامات مقدسہ سے رابطے میں رہیں گے ، اور یہ کہ عالمی ادارہ صحت عراق میں بیداری اور صحت مند ثقافت کو پھیلانے اور اس عالمی وبا کو قابو میں رکھنے کے لئے کی گئی کوششوں پر اعلی دینی قیادت اور مقدس مقامات کے کردار کا معترف ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا: "حالیہ عرصہ میں اعلی دینی قیادت کی تقاریر ، ہدایات اور مشوروں کا شکریہ، جس سے ہمارے لئے یہ کام بہت آسان ہوگیا ہے اور ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کا یہ بادل عراق اور پوری دنیا سے جلد دور ہو جائے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: