روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ کورونا ہسپتال کی تعمیر کے آخری مراحل پر کام کر ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بغیر کسی وقفے کے دن رات کورونا ہسپتال کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور عملے کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت ہسپتال کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے، جسے الحیات لابی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح نے الکفیل نیٹ ورک سے کہا "الحمد للہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی برکات کے صدقے اور ہمارے ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت ہم اس پروجیکٹ کی تکمیل کے آخری مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہسپتال کو مقررہ مدت سے بھی پہلے مکمل کرنے کے لئے 24 گھنٹوں میں تین شفٹوں میں بیک وقت بہت سے کام کئے جا رہے ہیں۔ "
انہوں نے اس وقت تک مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیل کے بارے میں جو بتایا وہ درج ذیل ہے:
- ہسپتال سے نئے ملحقہ رقبے میں ثانوی چھتوں کی تنصیب تقریبا مکمل کی جا چکی ہے ۔
- دیواروں سے فرش کو الگ کرنے کا مرحلہ 70٪ تک مکمل کیا جا چکا ہے۔
- بجلی کا کام ، بشمول وائرنگ ، لائٹنگ اور دیگر ، 78٪ تک ہو چکا ہے۔
- پلمبنگ ، سیوریج ، مائعات اور دیگر کام بھی 90٪ تک ہو چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: