روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کا خیر الجواد کمپنی کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد الصافی نےخیر الجواد کمپنی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہیں موجودہ مشکل حالات کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا۔ خیر الجواد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہریوں اور صحت عامہ کے اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جراثیم کش مواد اور جراثیم کش مائعات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سینئر آفیشل جواد الحسنوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدماتی منصوبوں، جو ان دنوں نازک صورتحال میں ملک کے لئے اہم ہیں، کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا ہے اور اس حوالے سے خیر الجود اہم ترین ہے ، جو جراثیم کش محلول اور جراثیم کُش مواد تیار کرتا ہے جن کی صحت عامہ کے اداروں کے علاوہ معاشرے کے تمام عناصر کو کورونا سے بچنے کے لئے اشد ضرورت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "خیر الجواد کی مصنوعات ، جو منظور شدہ طبی معیارات کے مطابق ہیں ، آج عراقی صحت کے اداروں کی بنیادی ضرورت ہیں۔ لہذا ہمیں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ "

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میثم البہادالی نے کہا: "جناب سید احمد الصافی کے کمپنی کے متواتر دوروں کا مقصد خام مال کے حصول اور کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: