شیخ کلینی سروسز کمپلیکس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مستقل جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بغداد کربلا روڈ پر واقع سروسز سائٹ شیخ کلینی سروس کمپلیکس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مستقل جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

شیخ کلینی سروس کمپلیکس کے انچارج جناب علی مہدی عباس الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کمپلیکس کو جراثیم سے پاک کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے، جومقامی و ملکی سطح پر شہروں اور ان کے گردونواح کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی کے جراثیم کش مواد جوعراقی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ سائنسی اصولوں کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، کو استعمال کیا جا رہا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا ، "ڈس انفیکشن کے اقدامات گذشتہ تین ہفتوں سے مسلسل جاری ہیں ، اور کمپلیکس کی تمام سہولیات اور حصوں کی وقتا فوقتا جراثیم کشی کا عمل جاری ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: