الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن طبی عملے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے حفاظتی فیس شیلڈز تیار کر رہا ہے۔

الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن اعلی مذہبی قیادت کی سفارشات اور ہدایات پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے کے لئے چہرے کے لئے حفاظتی شیلڈز تیار کر رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے موجودہ بحرانی صورت حال کے پیش نظر کاروبار اور تحقیق کو جاری رکھنے کی ضرورت پرزور دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے اثرات کو محدود کیا جا سکے۔

الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ ، پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن کے ڈائریکٹر ، جناب فراس حاكم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "الکفیل ہاؤس میڈیکل سٹاف، شہری دفاع اور سیکیورٹی فورسز کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے حفاظتی فیس شیلڈز تیار کر رہا ہے۔ حفاظتی فیس شیلڈز کرائسس سیل اور وزارت صحت میں تکنیکی اور انجینئرنگ کیڈروں کو مطلوب تمام تر تکنیکی اور طبی اصولوں کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔
حفاظتی فیس شیلڈز چہرے کو تحفظ دینے والی pvs شیٹ اور اسفنج کا ایک ٹکڑے جو پیشانی کو بچاتا ہے، پر مشتمل ہیں۔ یہ حفاظتی شیلڈز عام ماسک اور فیس شیلڈز سے بہتر ہیں کیونکہ یہ وائرس کے داخلے کو روکتے ہوئے آنکھوں کی حفاظت کرتی ہے۔ اسے ڈس انفیکٹ کیا جا سکتا ہے اور اسے ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "حفاظتی فیس شیلڈز کی پہلی کھیپ میں 500 پیسز میڈیکل کیڈرز کے ایک گروپ میں تقسیم کی گئی تھیں، اور فی الحال روزانہ 1000 پیسز مینوفیکچر کئے جا رہے ہیں، اور خدا کی رضا سے ہماری پیداواری صلاحیت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: