روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل کا الہندیہ جنرل اسپتال میں زیرتعمیر کورونا یونٹ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل ، انجینئر محمد اشیقر نے الہندیہ جنرل اسپتال میں زیرتعمیر کورونا یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر مجلس ادارہ کے بعض اراکین، مینٹینس انجینئرنگ سیکشن کے انچارج اور انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ کے ہمراہ الہندیہ جنرل اسپتال میں زیر تعمیر کورونا یونٹ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تشریف لائے اور یہاں کام کرنے والے ورکرز سے ملے۔

اس دورے کی تفصیلات جاننے کے لئے ، یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے 6 شعبان 1441 ہجری بمطابق 31 مارچ 2020 کو ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک علیحدہ کورونا یونٹ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا تاکہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ کام اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور اس کے پھیلاو کو محدود کیا جاسکے جس کا پوری دنیا اور وطن عزیز کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر ہندیہ جنرل ہسپتال میں کورونا یونٹ تعمیر شروع کی گئی ہے۔
یہ یونٹ 38 کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے 32 کمرے کورونا سے متاثرہ افراد جبکہ چھ کمرے میڈیکل سٹاف کے لیے مختص کیے جائیں گے.
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یونٹ روضہ مبارک کے میڈیکل کئیر ڈویژن اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے زیر نگرانی کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: