امام زمانہ(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر تمام مومنین کی نیابت میں زیارت کا خصوصی اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ڈپٹی سیکرٹری انجینیئر عباس موسی نے اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام، سعادۃ الخدم اور دینی طلاب کا ایک گروہ مصلحِ عالم اور بشریت کے نجات دہندہ امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے جشن میلاد کے موقع پر (پندرہ شعبان) پوری دنیا میں رہنے والے مومنین اور مومنات کی نیابت میں امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت ادا کریں گے۔

اور اسی طرح سے وہاں خاص طور پر الگ سے کورونا کے خلاف برسرپیکار طبی عملے، رضاکاروں اور سکیورٹی فورسز کی نیابت میں بھی خصوصی طور پر زیارت ادا کی جائے گی۔

ڈپٹی سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ وہ دن ہے کہ جس میں اعلی دینی قیادت نے داعشی دہشتگردوں کے خلاف جہاد کفائی کا فتویٰ صادر کیا تھا اور اس فتوی پر لبیک کہتے ہوئے ہوئے لاکھوں مومنین نے میدان جہاد میں قدم رکھا اور دنیا کے طاقتور ترین دہشت گردوں کو شکست فاش سے دوچار کیا لہذا اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی سے تعلق رکھنے والے شہداء اور اسی طرح سے کورونا سے وفات پانے والے مومنین کے لئے فاتحہ اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ زیارت کے دوران تمام طبی ہدایات اور اعلی دینی قیادت کے ارشادات پر عمل کیا جائے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اعمال کو قبول فرمائے اور دنیا کو اس وبا سے نجات عطا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: