موجودہ بحرانی حالات میں بھی خیر الجود کمپنی اسٹرلائزرز اور جراثیم کُش مصنوعات کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہر فرد اور خاص طور پر کم آمدنی والے طبقات تک جراثیم کش مصنوعات کو پہنچانے کے لیے بڑی مقدار میں اسٹرلائزرز، جراثیم کش ادویات اور مواد تیار کر رہی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی اسٹرلائزرز اور جراثیم کُش مصنوعات کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی جاری ہے۔
کمپنی ریکارڈ مدت کے دوران متعدد اینٹی وائرل و جراثیم کش مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کرنے میں کامیاب رہی جو عالمی ادارہ صحت اور کوالٹی کنٹرول سسٹم کے معیار کے مطابق ہیں۔
کمپنی کے سی ای او انجینئر میثم البحدالی نے تصدیق کی کہ: "موجودہ بحرانی حالات کے باوجود بھی کمپنی زیادہ تر رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہی اور جراثیم کُش مصنوعات کی تیاری کے لئے ابھی بھی (24) گھنٹے کام کیا جا رہا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "خیر الجود کی مصنوعات صرف اسٹرلائز اور اینٹی سیپٹیکس تک ہی محدود نہیں ہیں ، بلکہ اسکی معیاری اور کوالٹی کنٹرول کے بین الاقوامی نظام سے منظور شدہ مصنوعات میں ڈٹرجنٹس، سوپس، ہینڈ واش اور ڈش واش بھی شامل ہیں۔"
اس کے علاوہ ، زرعی شعبے کے لئے کمپنی کی لیبارٹری اب بھی بغیر کسی تاخیر کے کھاد فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: