امام الحسین علیہ السلام میڈیکل سٹی کے کورونا ہسپتال میں بجلی کی وائرنگ کا 90٪ کام جبکہ PVC سے متعلقہ کام 95٪ تک مکمل کئے جا چکے ہیں

کربلا گورنریٹ میں واقع امام الحسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے بننے والے ہسپتال میں بجلی کی وائرنگ کا (90٪) کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
اس منصوبے کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے بتایا ، " انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹرک سٹی ڈویژن نے عمارت میں بجلی کے نظام اور بجلی کی وائرنگ کا 90٪ کام مکمل کر لیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم اس وقت بجلی کے پنکھوں اور لائٹس کی تنصیب کا اختتامی کام کر رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ اس وقت دروازوں ، کھڑکیوں ، شیشوں اور سینیٹری سیکشنز کی تنصیب کا کام بھی 95٪ تک مکمل کیا جا چکا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: