اہم: میڈیا اور کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے ٹیلی کال زیارت سروس کا آغاز کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے مواصلات ڈویژن نے عراق میں مفت فون کالز کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔
مذکورہ ڈویژن کے عہدیدار ، انجینئر فیراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک کو اس سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: "ہم نے میڈیا اور مواصلات اتھارٹی کے تعاون سے دنیا بھر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے اپنی خدمات پیش ہیں اور اس کے لئے ہم موبائل فون کمپنیوں (زین ، ایشیا اور کورک) کے شکرگزار ہیں، جنھوں نے اس مبارک کام کے لئے بلا معاوضہ خدمات پیش کیں ہیں، تاکہ زائرین دور سے بھی آڈیو پیغام کے ذریعہ ایک مخصوص انداز میں زیارت کا شرف حاصل کر سکیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "یہ نظام چار اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عظیم گنبد کے ستونوں کے اندر قائم کئے گئے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوئے ہیں اور ہر اسٹیشن میں مواصلاتی آلات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔
زیارت کے لئے مندرجہ ذیل ذرائع استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
- زائرین (زین ، ایشیا اور کورک) کے لئے (443) مفت نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔
- اومنیہ الکفیل کے لئے ٹول فری نمبر (07602111000) کے ذریعہ براہ راست کال کی جا سکتی ہے۔
- عراق سے باہر سے زائرین (009647602111000) نمبر پرکال کرسکتے ہیں ، لیکن یہ کال بلامعاوضہ نہیں ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کالنگ ٹیرف کے تابع ہے۔
- جب آپ کال کریں گے تو آپ کو خود کار طریقے سے ایک آڈیو پیغام پر مشتمل جواب موصول ہوگا جس میں کہا جائے گا کہ آپ ابا الفدال العباس علیہ السلام کے مزار کے گنبد کے نیچے ہیں تو اس وقت دعا مانگیں اورخدا کی رضا سے آپ زیارت کرنے کے لئے مقدس حرم کی فضا کا رخ کر رہے ہوں گے۔
- کال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ، اس کے بعد یہ خود بخود منقطع ہوجائے گی۔
- اس کال کے دوران زائر ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ روضہ مبارک کے اندر ہے ، اور وہ جلدی سے شرف زیارت حاصل کرسکتا ہے۔
- یہ نظام بغیر کسی مواصلاتی خرابی کےفی گھنٹہ 1000سے زیادہ کالز وصول کرنے کے قابل ہے۔
- یہ تمام خدمات ماسوائے بین الاقوامی کالز کے بلامعاوضہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: