الہندیہ جنرل اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر کورونا یونٹ کی تعمیر جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننسس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا وبائی مرض کے مریضوں کے علاج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کورونا یونٹ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے بیک وقت کئی کام جاری ہیں۔ واٹر اور سیوریج سسٹمز پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فرش پر ٹائلز لگانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ان کاموں کے علاوہ دیگر کئی کام بھی جاری ہیں ، جن میں جپسم بورڈز کی تنصیب، پی وی سی سسٹم پر کام اور کھڑکیوں اور دروازوں کی تنصیب کا کام شامل ہے۔"

آخر میں انھوں نے تصدیق کی: "مذکورہ بالا تمام کام نہایت تیزی سے کئے جا رہے ہیں ، اور خدا کی رضا سے یہ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: