انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی 14 روز کی دن رات کوششوں کی بدولت کورونا ہسپتال کی تعمیر تقریبا مکمل کی جا چکی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ گذشتہ 14 روز سے بغیر کسی وقفے کے دن رات کورونا ہسپتال کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور عملے کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت ہسپتال کی تعمیر اپنی تمام تر سہولیات کے ساتھ تقریبا مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ ہسپتال کربلا مقدسہ میں امام حسین میڈیکل سٹی کی الحیات یونٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح نے الکفیل نیٹ ورک سے کہا " اس وقت تک منصوبے کا 95 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور جو چیز باقی رہ گئے ہیں وہ بھی آج رات تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ ، "
انھوں نے مزید کہا : " خدا کا شکر ہے کہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات اور نظام جن میں بجلی ، پانی ، کولنگ سسٹم ، اہوا کی اتطہیر اور پروپلشن سسٹم ٹیسٹنگ کے بعد کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: