امام زمانہ(عج) کے جشن میلاد کے موقع پر تمام مومنین کی نیابت میں مراسم زیارت کی ادائیگی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام، سعادۃ الخدم اور دینی طلاب کے ایک گروہپ نے مصلحِ عالم اور بشریت کے نجات دہندہ امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے جشن میلاد کے موقع پر پندرہ شعبان کی رات کو پوری دنیا میں رہنے والے مومنین اور مومنات کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔

گروپ کی جانب سے خاص طور پر ، طبی عملے اور سیکیورٹی فورسز کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) مراسم زیارت کی ادائیگی بھی کی گئی ، جو اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہریوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔


اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی سے تعلق رکھنے والے شہداء اور اسی طرح سے کورونا سے وفات پانے والے مومنین کے لئے فاتحہ اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ زیارت کے دوران تمام طبی ہدایات اور اعلی دینی قیادت کے ارشادات پر عمل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے مواصلات ڈویژن نے مصلحِ عالم اور بشریت کے نجات دہندہ امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے ٹیلی کال زیارت سروس کا آغاز بھی کیا گیا۔

زیارت کے لئے مندرجہ ذیل ذرائع استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
- زائرین (زین ، ایشیا اور کورک) کے لئے (443) مفت نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔
- اومنیہ الکفیل کے لئے ٹول فری نمبر (07602111000) کے ذریعہ براہ راست کال کی جا سکتی ہے۔
- عراق سے باہر سے زائرین (009647602111000) نمبر پرکال کرسکتے ہیں ، لیکن یہ کال بلامعاوضہ نہیں ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کالنگ ٹیرف کے تابع ہے۔
- جب آپ کال کریں گے تو آپ کو خود کار طریقے سے ایک آڈیو پیغام پر مشتمل جواب موصول ہوگا جس میں کہا جائے گا کہ آپ ابا الفدال العباس علیہ السلام کے مزار کے گنبد کے نیچے ہیں تو اس وقت دعا مانگیں اورخدا کی رضا سے آپ زیارت کرنے کے لئے مقدس حرم کی فضا کا رخ کر رہے ہوں گے۔
- کال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ، اس کے بعد یہ خود بخود منقطع ہوجائے گی۔
- اس کال کے دوران زائر ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ روضہ مبارک کے اندر ہے ، اور وہ جلدی سے شرف زیارت حاصل کرسکتا ہے۔
- یہ نظام بغیر کسی مواصلاتی خرابی کےفی گھنٹہ 1000سے زیادہ کالز وصول کرنے کے قابل ہے۔
- یہ تمام خدمات ماسوائے بین الاقوامی کالز کے بلامعاوضہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: