روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی(دام عزّه) کا کورونا ہسپتال کے آخری مراحل کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، اس طبی پراجیکٹ کا تقریبا 98٪ کام مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی(دام عزّه) نے بروز جمعرات 15 شعبان 1441 ہجری کو کربلا مقدسہ میں امام حسین میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال دورہ کا کیا۔ یہ دورہ منصوبے کے آخری مراحل کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا، اس طبی پراجیکٹ کا تقریبا 98٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئی سینئر آفیشلز، انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور امام حسین (ص) میڈیکل سٹی کے ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ ہسپتال جلد ہی کربلا کے امام حسین میڈیکل سٹی میں کام شروع کر دے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب جواد الحسناوی نے کہا: "یہ دورہ اس اہم منصوبے کے افتتاح سے قبل اس کے آخری مراحل کے بارے میں جائزہ لینے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس ہسپتال کی تعمیر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شروع کئے گئے حفاظتی و طبی منصوبوں کا ایک حصہ ہے اور کربلا کے امام حسین میڈیکل سٹی کو بطور تحفہ عطیہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: