کورونا ہسپتال پراجیکٹ کا ایئر اسٹرلائزیشن اینڈ پیوریفیکیشن سسٹم کمرے میں ہوا کو ایک گھنٹے کے دوران 20 بار تبدیل کرنے کے قابل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی کولنگ ڈویژن نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے میڈیکل سٹی میں کورونا پروجیکٹ کے لئے صاف اور تازہ ہوا کے نظام کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔
اس منصوبے کے ریذیڈنٹ انجینئر عمار صلاح مہدی نے کہا: "انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے ریفریجریشن ڈویژن نے، عمارت میں ریفریجریشن سسٹم کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد، صاف اور تازہ ہوا کے نظام کی تنصیب کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب طبی سفارشات کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "یہ نظام عمارتوں کے کمروں اور دیگر جگہوں میں 100فیصد تازہ ہوا فراہم کرے گا ، اور نصب شدہ ڈریگ سسٹم عمارت کے اندر آلودہ ہوا کو کھینچ کر جراثیم سے پاک کرنے کے بعد باہر نکالتا ہے اور ہوا کو 100٪ محفوظ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ "

نوٹ : "یہ نظام متوازی طور پر تازہ ہوا کو آگے بڑھانے اور عمارت کے اندر آلودہ ہوا کو جراثیم سے پاک کرنے کے بعد باہر پھینکنے کا کام کرے گا اور یہ عمل ایک گھنٹے کے دوران (20) بار کیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: