امام حسین میڈیکل سٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج اور بحالی کے لئے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے

آج ہفتہ کی صبح 17 شعبان معظم 1441هـ بمطابق 11 اپریل 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے امام حسین میڈیکل سٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج اور بحالی کے لئے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ ہسپتال کربلا مقدسہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے صرف 15 دن کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

کورونا ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےسیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر ، بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبران کے علاوہ کربلا کے گورنر اور محکمہ صحت کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

مذکورہ ہسپتال امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات یونٹ کی توسیع ہے ، اور یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا۔ اس ہسپتال کی تفصیلات درج ذیل ہیں

- 56 پیشنٹس رومز ، ہر کمرے کا سائز 12 مربع میٹر

- 3 کمرے طبی عملے کے لئے ، ہر کمرے کا سائز24 مربع میٹر ۔

- میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا چینج روم

- میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا ڈس انفکٹنگ روم

- ریسپشن اینڈ سروسز ہال جس کا رقبہ 1550 مربع میٹر ہے۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے کورونا کے علاج کے لیے الگ سے خاص ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مینٹینینس انجینیئرنگ سیکشن نے کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کربلا میں موجود امام حسین میڈیکل سٹی کے قریب ایک خصوصی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا کہ جس کی نگرانی اور مشاورت کے لیے روضہ مبارک کے میڈیکل کے شعبہ اور الکفیل ہسپتال کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ اگر خدا ناخواستہ پھر کوئی اس قسم کی بیماری آتی ہے تو اس کے علاج کے لیے پہلے سے ہسپتال اور طبی تیاریاں موجود ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: