انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی جانب سے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تکمیل کے لئے سخت کوششیں کی جارہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور بحالی کے لئے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تکمیل کے لئے سخت کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس منصوبے پر کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ہندیہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے روضہ مبارک کے میڈیکل افیئرز ڈویژن اور انجینئرنگ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی
عمل درآمد جاری ہے۔
اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے بیک وقت کئی کام جاری ہیں۔ جو کام مکمل ہوچکے ہیں یا اس وقت زیرتعمیر ہیں ، ان کا خلاصہ اس طرح کیا جاسکتا ہے:
- ہر کمرے کو پیمائش کے مطابق اسٹیل اسٹرکچر سے مکمل طور پر علیحدہ کر دیا گیا ہے، جس کا رقبہ (5m x 3m) ہے۔
- انفراسٹرکچر کی تکمیل کا کام 90٪ تک پہنچ گیا ، اور اس میں سیوریج پائپ بچھانا بھی شامل ہے ، اور اس کے لئے کہ ہمیں 65 سینٹی میٹر کنکریٹ طے کو ہٹانا پڑا۔
- کھڑکیوں اور دروازوں کی فکسنگ کے لئے کنکریٹڈ دیواریں توڑ کر اسٹیل سٹرکچر کی تنصیب کی جا چکی ہے۔
- بجلی کی وائرنگ بھی 70٪ تک مکمل کی جا چکی ہے۔
- گرینائٹ کے ساتھ فرش کو ڈھاپنے کا کام 50٪ تک جا پہنچا ہے۔
- لوہے کے ڈھانچے پر جپسم سیکشن بورڈ ز لگانا بھی 60٪ تک جا پہنچا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: "یہ اس وقت تک کئے جانے والے نمایاں کام ہیں جو جاری ہیں ، اور یہ سب ایک ہی وقت میں بڈیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔"
بریہی نے تصدیق کی: "اس منصوبے میں شامل تمام کام انجینئرنگ پروجیکٹس اور میڈیکل افیئرز ڈویژن کی سفارشت اور ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: