الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا 75٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور بحالی کے لئے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا 75٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کے لئے دو شفٹوں (صبح و شام) میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے مرتب کردہ میکانزم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تمام تر مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ "

انھوں نے وضاحت کی: "کورونا یونٹ کی جلد تکمیل کے لئے بیک وقت کئی کام جاری ہیں۔ جو کام مکمل ہوچکے ہیں یا اس وقت زیرتعمیر ہیں، ان کا خلاصہ اس طرح کیا جاسکتا ہے:

- گرینائٹ کے ساتھ فرش کو ڈھاپنے کا کام 75٪ تک جا پہنچا ہے۔
- انفراسٹرکچر کی تکمیل کا کام 90٪ تک پہنچ گیا ، اور اس میں سیوریج پائپ بچھانا بھی شامل ہے ، اور اس کے لئے کہ ہمیں70 سینٹی میٹر کنکریٹ طے کو ہٹانا پڑا۔

- بجلی کی وائرنگ بھی 70٪ تک مکمل کی جا چکی ہے۔ - لوہے کے ڈھانچے پر جپسم سیکشن بورڈ ز کی تنصیب بھی 85٪ تک پہنچ گئی ہے۔

- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی مسلسل جاری ہے ، اور اس سلسلے میں 20٪ سے زیادہ کام کیا جا چکا ہے۔

- تمام آئسولیشن رومز کے ساتھ سیٹری یونٹس کی تکمیل کی شرح بھی 37٪ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: "- کھڑکیوں اور دروازوں کی فکسنگ کے لئے کنکریٹڈ دیواریں توڑ کر امیٹل فریمز کی تنصیب بھی کی جا چکی ہے۔۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: