کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے میڈیکل افیئرز ڈویژننے تربیت یافتہ نوجوان رضاکاروں پر مشتمل "حیات" میڈیکل ٹیم تشکیل دی ہے،

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوان رضاکاروں پر مشتمل "حیات" میڈیکل ٹیم تشکیل دی ہے، یہ ٹیم انفیکشن سے متاثرہ افراد اور متاثرہ علاقوں میں طبی و سماجی خدمات فراہم کرے گی۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے عہدیدار ، ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "حیات میڈیکل ٹیم تربیت یافتہ نوجوانوں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم ہے جو کربلا مقدسہ میں میڈیکل سٹاف کہ جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے (24) گھنٹے خدمات پیش کر رہے ہیں کو معاونت فراہم کرے گی۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "ٹیم انفیکشن سے متاثرہ علاقوں میں اس جگہ کی جانچ پڑتال پر مرکوز ہے جہاں کوئی متاثرہ شخص موجود تھا ، اس کے علاوہ الحیات میڈیکل ٹیم آس پاس کے علاقے کی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی، اور ان ایریاز کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں وائرس کی روک تھام کے لئے آگاہی اور تعلیمی اقدامات بھی کرے گی۔ "
انہوں نے مزید کہا: " ٹیم انفیکشن کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد پر نگاہ رکھنے، مریض کے گھر کو ڈس انفیکٹ کرنے اور صحت یاب ہونے والے فرد کے اہل خانہ کو بیماری کی علامات کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے مریض کے گھر کا فیلڈ وزٹ کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: