روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بابل گورنیٹ میں 25،000 سے زیادہ گھروں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بابل برانچ نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے بابل گورنریٹ میں 25،000 سے زیادہ گھروں میں جراثیم کش سپرے کیا ہے۔
یہ جراثیم کش مہم بابل گورنریٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے شروع کی گئی تھی۔
اس مہم کے تحت ناول کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے بابل گورنریٹ کے 25 سے زائد علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا جا چکا ہے جبکہ گھروں، مسجدوں اور امام بارگاہوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے ۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بابل برانچ کے سربراہ منتظیر المشائیکی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم اعلی دینی قیادت کی ہدایات اور وزارت صحت و کرائسسز سیل کی سفارشات پر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے ضمن میں کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: