1550مربع میٹر میں 60 کمروں پر مشتمل طبی یونٹ کی 15دن کی ریکارڈ مدت میں تکمیل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ مینٹیننس سیکشن نے عراقی وزارت صحت کی طرف سے بتائی گئی خصوصیات کے مطابق صرف پندرہ دن میں کرونا ہسپتال تعمیر کر کے عراق میں طبی یونٹ کی تیز ترین تعمیر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، (ردهةُ الحياة الثانية) کے نام سے بنایا گیا یہ کرونا ہسپتال کربلا میں امام حسین(ع) میڈیکل سٹی میں تعمیر کیا گیا ہے، اس کامیابی کے پیچھے بہت سارے عوامل کارفرما ہیں جن میں سے اہم ترین حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی برکات اور روضہ مبارک کا اپنے اہلکاروں کی صلاحیتوں اور توانائیوں پر مکمل اعتماد ہے، مذکورہ سیکشن کے اہلکاروں نے ریکارڈ مدت میں اس طبی یونٹ کی تکمیل سے ناصرف اپنی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا بلکہ روضہ مبارک کے اعتماد پر بھی مکمل طور پر پورے اترے۔

یہ ہسپتال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اور میڈیکل افیئرز ڈویژن کی زیر نگرانی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے اور اس نے ہفتہ کے دن سے کام شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ ہسپتال امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کا حصہ ہے اور یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا۔ اس ہسپتال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

کل رقبہ (1550) مربع میٹر.

عمارت کا رقبہ (1365) مربع میٹر، (52,5م × 26م)

باقی رقبہ کو لان اور چند دیگر سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا

56پیشنٹس رومز، ہر کمرے کا سائز (3م × 4م) ہے کہ جو تمام ضروری سہولیات پر مشتمل ایک چھوٹا سا مکمل رہائشی یونٹ ہے

4 کمرے طبی عملے کے لئے ، ہر کمرے کا سائز(3م × 6م) ہے

اس ہسپتال کے کمرے دو لائنوں میں ہیں جن کے درمیان (49.5) میٹر لمبی اور (3) میٹر چوڑی ایک گیلری ہے

میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا چینج روم

میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا ڈس انفکٹنگ روم

ریسپشن اینڈ سروسز ہال جس کا رقبہ 1550 مربع میٹر ہے

تازہ ہوا کی آمدورفت اور جراثیم کے خاتمے کے لیے نظام

صاف تازہ پانی اور گرم پانی کے لیے نظام

نکاسی آب کا الگ محفوظ نظام

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں بھی ایک کورونا وارڈ تعمیر کر رہا ہے جس کی تعمیر آخری مرحلہ میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: