روضہ مبارک کی لائبریری کا کورونا کے خلاف سرگرم عمل عالمی لائبریریوں میں شمار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شروع ہی سے احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا تھا اور اس سلسلہ میں سائنسی اور صحتی بنیادوں پر بہت سے اقدامات کیے گئے۔

یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اور انسٹی ٹیوشنز (IFLA) نے روضہ مبارک کی لائبریری اور دار مخطوطات کو ان اقدامات پر سراہا ہے اور اسے کورونا کے خلاف سرگرم عمل لائبریریوں اور ان حالات میں محفوظ طریقوں سے علمی روشنی کو ہر ممکن حد تک دنیا میں پھیلانے والی عالمی لائبریریوں کی فہرست میں ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک کی لائبریری نے عراق میں کورونا کے کیسز ظاہر ہونے کے بعد جو احتیاطی اقدامات اٹھائے ان میں سرفہرست درج ذیل ہیں:

لائبریری کو یہاں مطالعہ کرنے کے لیے بند کر دیا گیا اور یہاں کام کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم کر دی گئی۔

لائبریری کی کتابوں سے استفادہ جاری رکھنے کے لیے کتابیں مطالعہ کے خواہشمند حضرت تک گھروں میں پہنچائی گئیں، ای لائبریری تک سب کو رسائی دی گئی اور دیگر جدید طریقے اختیار کیے گئے۔

لائبریری اور کتابوں کو جدید سائنسی طریقوں سے جراثیم سے پاک کیا گیا۔

لائبریری میں کام کرنے والے افراد کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق خاص طریقہ کار وضع کیا گیا۔

اور مذکورہ بالا تمام امور کا سلسلہ کورونا کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: