العمید گروپ آف اسکولز کی جانب سے آن لائن عربی خطاطی کورس کا انعقاد

العمید گروپ آف اسکولز نے اپنے عملے کے لئے آن لائن عربی خطاطی کورس کا انعقاد کیا۔ یہ تربیتی کورس العمید گروپ آف اسکولز کے عملے کی صلاحیتوں اور قابلیت کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ کورس ان اسکولوں کے نصاب کے مطابق ہے ،جو طلباء کو پہلے ہی العمید ای لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے۔

اس کورس کے ریسورس پرسن جناب کرار الموسوی نے کہا: "یہ کورس العمید گروپ آف اسکولز میں کام کرنے والے عملے کی عربی خطاطی میں مہارت کے حصول کے لئے منعقد کیا گیا ہے ، اور اس کا مقصد طلبا کی تحریری اور فنی صلاحیتوں کو ترقی و فروغ دینا ہے کیونکہ عربی خطاطی عربی تہذیب و ادب کی علامت ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی: "اس کورس میں"خطّ الرقعة " پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ورکشاپس کا ایک سلسلہ شامل ہے ، جو خطوط کو کس طرح کھینچنا ہے ، انہیں ایک دوسرے سے کس طرح جوڑنا ہے ، اور ایک مکمل جملہ تخلیق کرنے کا طریقہ سیکھنے سے شروع ہوتا ہے۔"

واضح رہے کہ العمید گروپ آف اسکولزکی جانب سے تعلیمی ترقی اور فروغ کے لئے سارا سال مختلف شعبوں میں اپنے تعلیمی عملے کی سطح کو بہتر بنانے کے لئےخصوصی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: