کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صباح الموسوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ سٹاف نے ایک پیغام بھیجا کہ وہ ریکارڈ وقت میں معیاری منصوبے مکمل کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں، جیسا کہ اس بحرانی صورتحال میں کئی ترقی یافتہ ممالک نے ایسا کیا ہے۔
ڈاکٹر صباح الموسوی کی جانب سے یہ بات اس وقت کہی گئی جب روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ڈپٹی سکریٹری جنرل انجینئر عباس موسوی احمد نے 25 شعبان 1441 ہجری بمطابق 19 اپریل 2020 کو الہندیہ جنرل اسپتال میں زیرتعمیر کورونا یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں اور ان کی رفتار کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی سکریٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد مجلس ادارہ کے بعض اراکین، مینٹینس انجینئرنگ سیکشن کے انچارج اور انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ کے ہمراہ الہندیہ جنرل اسپتال میں زیر تعمیر کورونا یونٹ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تشریف لائے اور یہاں کام کرنے والے ورکرز سے ملے۔
اس موقع پرانجینئر عباس موسوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " ہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کے قیام کا مقصد کہ اگر خدانخواستہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو تو امام حسین میڈیکل سٹی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ "
انہوں نے کہا: "توقع ہے کہ یہ یونٹ اس پروجیکٹ میں ورکنگ اسٹاف کی انتھک کوششوں کی بدولت دو ہفتوں کے اندر طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دے گا۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں دو پیغامات ہیں ، پہلا کورونا کے مریضوں کی بحالی اور علاج کے لئے جدید اور معیاری ہیلتھ یونٹس کی موجودگی کو یقینی بنانا۔
دوسرا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا انجینئرنگ سٹاف طبی خدمات کے بڑے منصوبوں کو ریکارڈ مختصر مدت میں مکمل کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ھے جیسا کہ اس بحرانی صورتحال میں کئی ترقی یافتہ ممالک نے ایسا کیا ہے۔ "