یہ صفائی و جراثیم کش مہم ان احتیاطی اقدام کا ایک حصہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اٹھائے ہیں۔
ما بین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ قاسم عواد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران کربلا کے مقدس مقامات کے آس پاس کے علاقوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ کو صاف کرنے اور دھونے کے بعد ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے کلیننگ یونٹ کے سربراہ جناب قاسم محمد نے بتایا کہ ہمارا سٹاف یہاں صفائی ستھرائی، دھلائی اور ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے دوران تین شفٹوں میں مسلسل کام کرتا ہے۔
ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔