روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور ریکوری کے لئے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا 85٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔۔
اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی جلد تعمیر کے لئے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے عملہ ہر روز 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک مسلسل کام کر رہا ہے اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تمام تر مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ "
انھوں نے وضاحت کی:"جو کام زیر تعمیر ہیں ان کا خلاصہ اس طرح کیا جاسکتا ہے:
- گرینائٹ کے ساتھ فرش کو ڈھاپنے کا کام 95٪ تک جا پہنچا ہے۔
- انفراسٹرکچر کی تکمیل کا کام 100٪ تک پہنچ گیا ، اور اس میں سیوریج پائپ بچھانا بھی شامل ہے ، اور اس کے لئے کہ ہمیں70 سینٹی میٹر کنکریٹ طے کو ہٹانا پڑا۔
- لوہے کے ڈھانچے پر جپسم سیکشن بورڈ ز کی تنصیب بھی 100٪ تک پہنچ گئی ہے۔
- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی مسلسل جاری ہے ، اور اس سلسلے میں 65٪ سے زیادہ کام کیا جا چکا ہے۔
- سینیٹری کولنگ سسٹم بھی 25٪ تک مکمل ہو چکا ہے۔
جبکہ دیگر کام بھی اختتام پذیر ہو چکے ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں۔ "