الکفیل اسپتال نے اعصابی نظام کی بیماریوں کے علاج کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال نے اعصابی نظام کی بیماریوں کے علاج کے لئے جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے اعصابی نظام کی بیماریوں کا پیری سکوپ کہتے ہیں ، یہ جدید ٹکنالوجی اس طرح کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں سرجری کی پیچیدگیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر سمیر فیصل نے اس جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعصابی نظام کی بیماریوں میں پیری سکوپ تکنیک کو استعمال کرنے کے بے شمارفوائد ہیں اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گہرے دماغی ٹیومرز کو ہٹانا ، دماغ کے گہرے حصوں اور پٹیوٹری ٹیومر کا علاج ، ناک اور ریڑھ کی ہڈی کی تمام سرجریز، سینے ، پیٹ اور کمر، یا ایک طرف سے جلد کے ذریعے فکسنگ (سکرو) لگانا باآسانی ممکن ہے۔
مزید معلومات کے لئے ہسپتال کی ویب سائٹ دیکھیں: (www.kh.iq) یا رابطے کے لئے ان نمبروں پر کال کریں: (07602344444) یا (07602329999)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: