قرآن انسٹی ٹیوٹ نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران منعقد کی جانے والی اہم قرآنی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں قرآنی محافل اور پروگرامز کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، یہ قرآنک ایونٹس تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ میڈیکل اتھارٹیز کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔
شیخ جواد النصراوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس سال ماہ رمضان کے دوران منعقد کئے جانے والے قرآن پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:
- ختم القرآن کی محفل جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحن مطہر میں منعقد ہو گی اور ختم القرآن کی اس مبارک محفل کو سیٹیلائٹ چینلز کے ذریعہ نشر کیا جائے گا اور اس بات کو مد نظر رکھا جائے گا کہ کوئی اجتماع نہ ہو۔
- "مائدة الثقلين " پروگرام ، یہ چھٹا سالانہ قرآن مقابلہ ہے، جس کا اہتمام سوشل میڈیا سائٹوں کے ذریعے کیا جائے گا اور اس میں متعدد صوبائی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
- متعدد حوالوں کے ساتھ متنوع قرآنی علم کی فراہمی۔

انھوں نے خصوصی طور پرکہا: "کورونا وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئےہم نے سخت احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں جبکہ اجتماعات اور لوگوں کی موجودگی سے بھی اجتناب کیا جائے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی: "روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اس مقدس مہینے میں متعدد پروگراموں کے قیام کے خواہاں ہے ، جبکہ حرم اطہر کی انتظامیہ کورونا وائرس کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے پر زور دے رہی ہے اور اسی بنا پر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے متعدد پروگرام سیٹلائٹ چینلز کے ذریعہ نشر کیے جائیں گے ، اور ان غیر معمولی حالات کے دوران جن سے ہمارا ملک گزر رہا ہےمیں معزز خاندانوں کو گھروں میں ہی قرآنی خدمات اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: