روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی ویئرہاوس یونٹ ناول کورونا کی وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے روضہ مبارک کے تمام ڈیپارٹمنٹس، ڈویژنز اور سائٹس کو جراثیم کش مواد، طبی ماسک اور دستانوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئےہے۔
مذکورہ یونٹ کے سربراہ مسٹر حیدر عباس حسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "موجودہ صورتحال کے دوران اور ناول کورونا وبا کے پھیلاو کو ختم کرنے کے لئے یہ ہمارے یونٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حرم مطہر کے اندر اور تمام سائٹس میں ماسک اور طبی دستانوں کے علاوہ جراثیم کش اشیاء، اینٹی سیپٹیکٹس اور ڈٹرجنٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "روزانہ تقسیم کیے جانے والے ماسکس اور دستانوں کی تعداد کا تخمینہ لگ بھگ 3000 یومیہ ہے جب کہ ہر روز تقریبا 300 لیٹر جراثیم کش مواد، اینٹی سیپٹیکس اور ڈٹرجنٹ بھی مہیا کئے جا رہے ہیں. "
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے صحت سے متعلقہ محکموں کو طبی ماسک اور دستانے کے ساتھ ساتھ طبی حفاظتی سوٹ بھی فراہم کئے ہیں اور ہم نے کورونا مریضوں کے لئے متعدد قرنطین مراکز بھی تیار کئے ہیں۔"
انھوں نے وضاحت کی: "یہ سامان صرف کربلا گورنریٹ تک ہی محدود نہیں تھا، بلکہ ہزاروں طبی ماسک اور دستانے بابل اور واسط گورنیٹس میں بھی بھیجے گئے تھے۔"