سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ استقبال رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس ضمن میں روضہ مبارک کے اندر اور باہر بیک وقت کئی کام کئے جا رہے ہیں۔
مذکورہ محکمے کے سربراہ جناب سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے دویژنز کا تمام عملہ استقبال رمضان کے لئے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ خصوصا سکیورٹی، پانی اور حفظان صحت کے حوالے سےحرم مطہر کے اندر اور باہر کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی کورونا بچاؤ یونٹ تمام ڈویژنز اور یونٹس کے تعاون سے حرم مطہر کے اندر، باہر اور ملحقہ جگہوں میں جراثیم کش سپرے کر رہی ہے۔ .
انہوں نے مزید کہا: "رمضان کے مقدس مہینےکے دوران بھی یہ تمام کام اسی رفتار سے جاری رہیں گے، اور اگر کرفیو اٹھانے کے سلسلے میں کوئی پیش رفت سامنے آتی ہےتو ہمارا عملہ حالات کے مطابق اپنی کوششوں کو بڑھاتے ہوئے خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: