تحقیقی رسالہ ’’تراث کربلا‘‘ کے 22ویں شمارہ کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ایک عرصے سے اپنے فکری اور ثقافتی منصوبوں کے ذریعے علم و معرفت، تہذیب و تمدن اور تاریخ و ادب کی روشنی کو دنیا تک پہنچا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے روضہ مبارک نے بہت سے مراکز اور ادارے بھی کھول رکھے ہیں جو اپنے اپنے شعبے میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور اپنے تمام تر وسائل کو انسانیت اور علم کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں ان ہی مراکز اور اداروں میں سے ایک مرکز تراث کربلا بھی ہے یہ مرکز کربلا کی تاریخ، تراث اور اس سے متعلق تمام امور کو محفوظ کرنے اور دنیا تک پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مرکز تراث کربلا علم و معرفت کی روشنی پھیلانے کے لیے جن امور کو سرانجام دیتا ہے ان میں سے ایک (تراث كربلاء) کے نام سے سہہ ماہی تحقیقی رسالہ کی اشاعت بھی ہے یہ رسالہ عراق کی اعلی تعلیم کی وزارت کی طرف سے تحقیقی موضوعات کی نشر و اشاعت کا مجاز ہے۔

عالمی سطح پر اس کا رجسٹریشن: (2312-5489 PRINT ISSN)

آن لائن: (ONLINE ISSN 2410–3292)) 3297 ISO)

عراق کے دار الكتب والوثائق میں اس کا اندراج 2014ء میں ہوا جہاں اس کا رجسٹریشن نمبر(1992) ہے۔

اس سہہ ماہی رسالہ کا پہلا شمارہ 2014ء میں شائع ہوا اور حال ہی میں اس کی چھٹی جلد یعنی چھٹے سال کا چوتھا شمارہ شائع کیا گیا ہے (کہ جو اس رسالے کا 22واں شمارہ ہے ) اس شمارے میں کربلا سے متعلق بہت سے علمی، ادبی، ثقافتی، تاریخی، لغوی اور اسلامی مضامین شامل ہیں۔

اس مرکز اور رسالہ سے متعلق مزید تفصیل جاننے کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://karbalaheritage.alkafeel.net/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: