نجف اشرف میں کورونا وبائی امراض سے متاثرہ افراد کے علاج کےلئےکورونا ریکوری پروجیکٹ کی عمارت کا افتتاح

آج بروز بدھ 28 شعبان 1441 ہجری بمطابق 22 اپریل 2020 نجف اشرف میں کورونا وبائی امراض سے متاثرہ افراد کے علاج کےلئےکورونا ریکوری پروجیکٹ کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ یہ کورونا ریکوری سینٹر امیرالمومنین علیہ السلام ہسپتال اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کورونا ریکوری سینٹر کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی مکمل ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو سونپی گئی تھی۔ یہ منصوبہ نجف گورنیٹ کے محکمہ صحت کی نگرانی میں مقررہ وقت سے بھی ایک ہفتہ قبل اٹھارہ دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ اعلی دینی قیادت کی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا تاکہ موجودہ بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لئے صحت کے اداروں اور ان کےطبی عملے کو معاونت فراہم کی جا سکے۔ کورونا ریکوری سینٹر کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی سکریٹری جنرل کی سربراہی میں شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے کورونا ریکوری سینٹر ان تین کورونا ریکوری یونٹس میں سے ایک ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہ کورونا ریکوری یونٹ نجف گورنیٹ میں محکمہ صحت اور امیرالمومنین علیہ السلام ہسپتال کے تعون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سینٹر کا کل رقبہ (600) مربع میٹر ہے ، جس میں 24 کمرے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو مطلوبہ سسٹم (بجلی ، کولنگ ، سٹرلائزیشن، سینیٹری ، آگ بجھانے ، صفائی وغیرہ) فراہم کیے گئےہیں۔ یہ منصوبہ 18 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے.
انجینئرعباس نے یہ کہا: "ہم نے 25 مارچ سے 25 اپریل یعنی صرف ایک ماہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے مختص تین عمارتیں تعمیر کی ہیں کورونا ریکوری سینٹرنجف، امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات کورونا یونٹ اور الہندیہ جنرل ہسپتال کی کورونا یونٹ جو جلد ہی کھل جائے گی۔ "
اس موقع پر امیرالمومنین علیہ السلام ہسپتال کے ڈائریکٹر اور اس کام کے نگران علاء توفيق عنوز نے کہا: "اللہ تعالٰی فضل و کرم سے ہم نے آج کورونا آئسولیشن یونٹ کو کھول دیا ہے کہ جو اعلی دینی قیادت کی سفارشات کی تعمیل کرتے ہوئے امیرالمومنین علیہ السلام ہسپتال کے ذریعہ عطیہ کیا گیا تھا ، اور اس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ یہ یونٹ صحت کے بینالاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے اور نجف گورنیٹ میں صحت کے اداروں میں ایک خوش آئند اضافہ ہوگا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: