روضہ مبارک کے متولی شرعی کا الہندیہ جنرل ہسپتال میں زیر تعمیر کرونا یونٹ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی(دام عزّه) نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے اور زیر تعمیر منصوبے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے الہندیہ جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ یہ دورہ منصوبے کے آخری مراحل کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا، اس طبی پراجیکٹ کا تقریبا 90٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےڈپٹی سیکرٹری جنرل، کئی سینئر آفیشلز اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ہسپتال پہنچنے پر الہندیہ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا۔ وفد کوالہندیہ جنرل ہسپتال میں زیر تعمیر کورونا یونٹ میں اب تک کئے گئے کاموں اور ان کی رفتار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئرعباس موسی احمد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: سید۔احمد الصافی (دام عزّه) کا یہ دورہ الہندیہ جنرل اسپتال میں زیر تعمیر کورونا یونٹ کا جئزہ لینے کے لئے کیا گیا کہ جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تعمیر کر رہا ہے۔ انھوں نے اب تک مکمل ہونے والے تعمیراتی مراحل کے بارے میں تفصیلی معلومات حصل کیں اور اس منصوبے جلد تکمیل کے لئے انجینئرنگ مینٹیننس سٹاف کی ان تھک کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال خاص طور پر کورونا کیسز کو بروقت ٹریٹ کرنے کے لئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی کیں تاکہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔
انجینئر عباس نے تصدیق کی: "علامہ سید احمد صافی کا ذاتی طور پر اس زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے آنا ان کی اس منصوبے میں گہری دلچسپی اور موجودہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، ان کے یہاں آنے سے ناصرف یہاں کام کرنے والے ورکرز بلکہ طبی عملے کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: