خیر الجود کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرميثم البهادلي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "ہماری کمپنی کے پاس تین لیبارٹریز ہیں جن میں کیمیکل لیبارٹری ، حیاتیاتی لیبارٹری ، اور تحقیقی و ترقیاتی لیبارٹری شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے نئی مصنوعات تیار کرنے کے لئے ان لیبارٹریوں میں کام کیا جاتا ہے۔
موجودہ بحران میں اس وبا کے باعث ایتھنول کی قلت ہو گئی ہے، لہذا ہم نے متبادل جراثیم کش مادے متعارف کروائے ہیں جو ایتھنول سے کہیں زیادہ موثر اورکم قیمت ہیں۔"
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیر الجود کمپنی نے کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لئے جراثیم کش مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ کیا ہے، تاکہ کربلا مقدسہ اور دیگر گورنیٹس مین شہریوں اور صحت کی خدمات سے متعلقہ اداروں کی ضروریات پورا کیا جا سکے۔