القمر ڈیجیٹل میڈیا سنٹر رمضان کے مقدس مہینے میں ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کا ایک مجموعہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافتی سے وابستہ القمر ڈیجیٹل میڈیا سنٹر رمضان کے مقدس مہینے میں ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کا ایک مجموعہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ پروگرامز القمر ڈیجیٹل میڈیا سنٹر کے آفیشل میڈیا پیجز پر پیش کیے جائیں گے۔

القمر سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر علی یوسف نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "القمر ڈیجیٹل میڈیا سنٹر رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مومنین کی تمام روحانی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذہبی، ثقافتی اور علمی معلومات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔"

"اس ماہ جن پروگراموں کو نشر کیا جائے گا ان میں شامل ہیں:

اہل بیت کی احادیث: یہ پروگرام مستقل طور پر ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی احادیث کا ایک سلسلہ بیان کرتا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کربلا جمعہ کے خطبات: اس پروگرام میں ، رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے کے کربلا میں نماز جمعہ کے خطبات نشر کیے جائیں گے۔
حسینی کے منبر سے مثالیں: نامور مبلغ شیخ احمد الواعلی رحم اللہ علیہ کے پر اثر کلام سے مختصر اقتباسات پیش کئے جائیں گے۔
رمضان المبارک کے واقعات: یہ پروگرام رمضان المبارک کے مہینے میں رونما ہونے والے تاریخ اسلام کے واقعات سے متعلق ہے۔
کربلا میں نماز جمعہ کے خطبات کے مختصر اقتباسات گذشتہ برسوں میں اعلی دینی قیادت کے الفاظ کی یاد دلاتے ہیں۔
امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کے واقعات : یہ پروگرام امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی زندگی کے اہم واقعات سے متعلق ہے۔
رمضان استغفار: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اعلی دینی قیادت سید علی سیستانی (دام ظلّه الوارف) کے دفتر کی جانب سے تاکید کی جانے والی تسبیحات استغفار، وظائف اور دعاوں سے متعلق ہے۔
روزہ رکھنے میں عام غلطیاں: یہ پروگرام روزہ رکھنے کے بارے میں عام لوگوں کی عام غلطیوں سے متعلق ہے۔
أعمال شهر رمضان: یہ پروگرام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ادا کی جانے والی عبادات اور أعمال کے بارے میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: