دفتر آیت اللہ سیستانی: رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا 25اپریل 2020ء کو ماہ رمضان کا پہلا دن ہو گا

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل بروز جمعہ شعبان کے مہینے کی آخری یعنی 30تاریخ ہے۔
اور بروز ہفتہ 25اپریل 2020ء کو رمضان کے مبارک مہینے کا پہلا دن ہو گا۔
ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے کو عراق اور پوری دنیا کے لیے خیر و برکت اور امن و سلامتی سے بھر دے بیشک وہی دعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: