شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی جانب سے "روافد" کے عنوان سے ای رمضان پروگرام کا انعقاد

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی "روافد" کے عنوان سے ای کوئز پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے یہ سالانہ مقابلہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ مقابلہ ثقافتی شعور اجاگر کرنے، تخلیقی و علمی مقابلہ کی فضا پیدا کرنے اور ہمارے قدیم ورثہ میں دلچسپی کو آگے بڑھانے اور مستقبل میں ہماری اصلاح کرنے میں معاون ہو گا۔

مذکورہ سیکشن کے نائب سربراہ شیخ علی الا اسدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمیں خوشی ہے کہ ہم آپ سب کو اس ثقافتی دانشورانہ مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، قیمتی انعامات جیتنے اور اپنے عظیم ورثے کے احیاء کے لئے اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔"

انہوں نے مقابلہ میں حصہ لینے کی شرائط کو حسب ذیل بیان کیا:

1- سوالات کے جوابات ، نام ، پتہ اور فون نمبر (ورڈ) فائل میں لکھے جانے چاہیئے۔

2- تمام سوالات کے جوابات ایک ہی وقت میں بھیجے جائیں اور علیحدہ علیحدہ بھیجے گئے جوابات مقابلے میں شامل نہیں کئے جایئں گے۔

3- جوابات موصول ہونے کی آخری تاریخ 23 رمضان 1441 ہجری ہے۔

4- فاتحین کے ناموں کا اعلان عید الفطر کے دن کیا جائے گا۔

مقابلے میں شامل افراد میں سے پہلے تین فاتحین کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

6- اپنے جوابات مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک ایڈریس پر بھیجیں جا سکتے ہیں:

ٹیلیگرام نمبر: 07711173108
بذریعہ فیس بک ایڈریس: (https://www.facebook.com/mk.iq2/)
ای میل: maaref2000@gmail.com

اس مقابلے کے پہلے تین فاتحین کے لئے انعامات درج ذیل ہیں:

پہلا انعام: قرآن مجید کا متبرک نسخہ اور انسائیکلوپیڈیا "جوامع الجامع" کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سےچاندی کی انگوٹھی۔

دوسرا انعام: کربلا ہیریٹیج انسائیکلوپیڈیا کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سےچاندی کی انگوٹھی۔

تیسرا انعام: کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سےچاندی کی انگوٹھی اور ثقافتی رسالوں کا ایک مجموعہ۔

مقابلے اور اس کے عنوانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل تفصیلات ملاحظہ فرمائیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: