ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کربلا اور اس کے نواحی علاقوں میں ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں میں امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن موجودہ بحرانی صورتحال میںروضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت اپنی تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات اُن غریب اور متاثرہ خاندانوں کو غذائی مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے معاشی طور متاثر ہوئے ہیں اور انھیں اپنی روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن انصار الزہرہ چیریٹیبل فاؤنڈیشن (پی بی یو ایچ) کے تعاون سے اعلی دینی قیادت کی ہدایات کے بطابق مکمل جانچ پڑتال کے بعد کربلا اور اس کے نواحی علاقوں میں ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں میں امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈویژن کے سربراہ ، شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ جیسے ہم نے عراق اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لئے فتوی دفاع وطن پرلبیک کہتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور جنگ کے دوران عراقی سرزمین کو داعش کے دہشت گرد گروہوں سے آزاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بالکل اسی طرح اب ہم موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوں گے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ڈویژن کا مشن متاثرہ خاندانوں کو غذائی پیکٹس کی فراہمی ہے جو ان خاندانوں کے مصائب کو دور کرنے میں مدد گار ہیں۔ ہم نے کربلا معلی اور اس کے آس پاس کے متعدد رہائشی علاقوں کا انتخاب کیا گیا ، خاص طور پر ان علاقوں میں جو پسماندہ ہیں اور جن کی آمدنی روزانہ کی بنیاد پر رہی ہے۔"

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: