کورونا کے زمانہ میں ماہ رمضان کے حوالے سے اعلی دینی قیادت کے نمائندے کا اہم پیغام

ہم رحمت اور مغفرت کے بابرکت مہینہ رمضان المبارک کی دہلیز پر ہیں۔ اسی مناسبت سے اعلی دینی قیادت کے نمائندہ علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے ایک ویڈیو پیغام میں موجودہ حالات کے زیر سایہ اس مبارک مہینے کے استقبال کے لیے نفسیاتی، روحانی اور ذہنی طور پر تیاری اور اس سے بہترین طریقہ سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے کیونکہ یہ مقدس مہینہ بہت عظیم اور مبارک مہینہ اور ایک قیمتی موقع ہے کہ جس سے بہترین طریقے سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔

اس پیغام کے دوسرے حصہ میں علامہ صافی نے موجودہ صورتحال اور کورونا کی وباء کے بارے میں بات کی، اور اس کا خلاصہ دو اہم نکات میں بیان کیا:

1: عام لوگوں کو متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ہونے والی تمام طبی ہدایات اور محکمہ صحت کے احکامات اور رہنما اصولوں کی پابندی کرنا چاہیے۔ اپنی سلامتی اور صحت کو محفوظ رکھنے اور خود اپنے آپ کو یا دوسروں کو کسی خطرے سے دوچار کرنے سے بچانے کے لیے ان احکامات کی پابندی کرنا ضروری ہے کیونکہ کسی کو بھی اپنی اور دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔

2: طبی عملے نے اس حوالے سے بہت جدوجہد کی ہے اور ابھی تک ان کی کاوشیں جاری ہیں لہذا طبی عملہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس موضوع پر متفقہ طور پر ایک بات کریں تاکہ عام لوگ الجھن کا شکار نہ ہوں، لہذا اس کے لیے مرکزیت کا ہونا لازمی ہے، کہ جو غیر علمی دباؤ کے تابع ہوئے بغیر ٹھوس سائنسی بنیادوں پر واضح ہدایات جاری کرے اور زیادہ سے زیادہ ذرائع ابلاغ کے استعمال کے ذریعے جدید معلومات لوگوں تک پہنچائے۔

اس پیغام کو مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/videos/watch?key=3d11cac8
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: