کیئر سیکشن نے رمضان کے استقبال کے لیے روضہ مبارک کے صحن اور تمام داخلی راستوں کو سجا دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئر سیکشن نے ماہ رمضان کے استقبال کے لیے روضہ مبارک کے صحن اور تمام داخلی و بیرونی راستوں کو آرائشی پودوں، پھولوں اور بینروں سے سجا دیا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں سجاوٹ یونٹ کے انچارج حسنین صادق نے کہا ہے کہ ہم نے اس عرصہ میں پورے صحن اور اس سے ملحقہ حصوں کو خصوصی طور پر رمضان کے لیے سجایا ہے اور رمضان کے دوران منعقد ہونے والے قرآنی پروگراموں کے لیے پھولدار پودوں اور دیگر آرائشی پودورں سے خوبصورت سٹیج بھی بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے اس سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے لیے صحن کو تمام گزشتہ سالوں سے ہٹ کر بالکل نئے انداز میں سجایا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئر سیکشن کے عملے کی ذمہ داریوں میں صحن کی دھلائی، صفائی ستھرائی، قالین کی تبدیلی، باجماعت نماز کا انتظام، صحن کی تزیین و آرائش اور دیگر بہت سے کام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: