تمام ٹی وی چینلز ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے براہ راست نشریات دکھا سکتے ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مابین الحرمین سے براہ راست نشریات تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اور یہ نشریات بغیر کسی لوگو کے ہوں گی تاکہ ہر میڈیا ہاؤس اسے اپنے لوگو کے ساتھ استعمال کر سکے۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈ وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:


Satellite: Eutelsat7A at 7.0 East(W3A)

DOWNLINK:12680.200 H

MOD:DVBS2

QPSK

FEC:5/6

Sr :3250

HD/MPEG-4

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رمضان پروگرام مندرجہ ذیل ہیں۔

تلاوت قرآن پاک اوراذان ظہرین دوپہر 11:45 پر۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں تلاوت قرآن کریم 5:05 پر ۔
تلاوت قرآن پاک اوراذان مغربین 6:45 بجے۔
دعاء الافتتاح 8:00 بجے شب۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شيخ عبد الصاحب الطائي کا مذہبی لیکچر شام 9 بجے۔
مائدة الثقلين پروگرام (ایک قرآنی پروگرام) رات 11 بجے۔
دعاء أبي حمزة الثمالي رات 12 بجے۔
طلوع فجر کی دعائیں اور اذان فجر صبح 3:15 بجے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: