مرکز تراث حلہ کی طرف سے کتاب (خمس رسائل لفخر المحقِّقين) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ نے حال ہی میں علامہ سید محمد بن الحسن بن المظہر الحلی کی کتاب (خمس رسائل لفخر المحقِّقين) شائع کی ہے۔

مذکورہ بالا کتاب مرکز تراث حلہ کی طرف حلہ کے علماء کے تحقیقاتی مخطوطات کی اشاعت کی سلسلہ وار کڑی ہے کہ جنھیں یکے بعد دیگرے نئی تحقیق اور حاشیہ کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے۔

یہ کتاب مختلف دینی علوم سے متعلقہ متعدد سوالات اور جوابات پر مشتمل ہے کہ جو پانچ کتابچوں میں موجود تھے اور انھیں یکجا کر کے ایک کتاب کی شکل دی گئی ہے کہ ان کتابچوں کے نام درج ذیل ہیں:

(أجوبة المسائل الناصريّات)،

(أجوبة المسائل الآمليّات)،

(ثلاثة وأربعون حديثًا عن النبيّ)،

(جوابات مسائل متفرّقة: الأولى والثانية)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: