رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ختم قرآن کی محفل کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے ہفتہ کی سہ پہر کو حرم اطہر کی روحانی فضاوں میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ختم قرآن کی یہ محفل ماہ مقدس کے اختتام جاری رہے گی۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاوت قرآن پاک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ہے اور ماہِ رمضان میں ختمِ قرآن کی محفل کا شمار روضہ مبارک کے اہم ترین رمضانی پروگراموں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ رمضان اور قرآن کے درمیان بہت خاص، گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ختم قرآن کی اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جاتا ہے۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز اور چینلز جن میں (فرات چینل ، قرآن پاک چینل ، مہدی چینل ، اور عقیلہ چینل اور دیگر شامل ہیں براہ راست نشر کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: